پاکستان
03 جنوری ، 2013

کراچی:اورنگی ٹاوٴن میں پولیس کاآپریشن،20مشتبہ افراد زیرحراست

کراچی:اورنگی ٹاوٴن میں پولیس کاآپریشن،20مشتبہ افراد زیرحراست

کراچی …کراچی میں ا ورنگی ٹاوٴن کے علاقے فرنٹیر کالونی،کنواری کالو نی اور میٹرو ول میں پولیس نے ٹارگیٹیڈ کارروائی میں3 مطلوب ملزمان سمیت20 افراد کو حراست میں لے لیا ۔ ایس ایس پی اورنگی ٹاون ناصر آفتاب نے جیو نیوز سے گفتگو میں بتایا کے کراچی میں اورنگی ٹاوٴن کے علاقے فرنٹیر کالونی،کواری کالونی،اور میٹرو ول میں پولیس نے مشتبہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر ٹارگیٹیڈ کارروائی کیا، کارروائی میں پولیس کے ہمراہ ریپٹد ریسپورنس فورس نے بھی حصہ لیا کارروائی کے دوران 3 مطلوب ملزمان سمیت 20 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا حراست میں لیے جانے والے افراد سے پوچھ گچھ جاری ہے پوچھ گچھ کے بعد مزید ساتھیوں کی گرفتاری میں مدد ملے گی۔

مزید خبریں :