03 جنوری ، 2013
کراچی…ملک بھر کے 46اضلاع میں صبح 8سے رات 10بجے تک موبائل فون سروس بند کردی گئی۔کئی شہروں میں 8بجے سے پہلے ہی سروس بند کر دی گئی ۔تفصیل کے مطابق کراچی،لاہور،راولپنڈی،کوئٹہ،پشاور اورفیصل آبادسمیت مختلف شہروں میں موبائل فون سروس معطل کردی گئی ہے۔کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع ، پشاورسمیت خیبرپختونخواکے مختلف اضلاع میں موبائل فون سروس معطل ہے۔گلگت اورآزادکشمیر میں بھی موبائل فون سروس معطل ہے۔ جنوبی وزیرستان میں بھی موبائل سروس معطل ہو گئی ہے۔ ملک کے مختلف شہروں میں رات 10بجے تک موبائل فون سروس معطل رہے گی۔