پاکستان
03 جنوری ، 2013

بٹ گرام: گاڑی کھائی میں گرنے سے 2 فوجی اہلکار جاں بحق، 10 زخمی

بٹ گرام: گاڑی کھائی میں گرنے سے 2 فوجی اہلکار جاں بحق، 10 زخمی

بٹ گرام … بٹ گرام میں گاڑی کھائی میں گرنے سے 2 فوجی اہلکار جاں بحق اور 10 زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق بٹ گرام کے علاقے نارضا موڑ کے قریب موڑ کاٹتے ہوئے گاڑی کھائی میں گر گئی، جس کے نتیجے میں 2 فوجی اہلکار جاں بحق اور 10 زخمی ہوگئے۔ گاڑی میں سوار فوجی اہلکار گلگت سے راولپنڈی جارہے تھے۔ زخمی فوجی اہلکاروں کو مقامی اسپتال منتقل کردیا گیاہے جبکہ زخمی ہونیوالے 4 اہلکاروں کو تشویشناک حالت میں ایوب میڈیکل اسپتال ایبٹ آباد روانہ کردیا گیا ہے۔

مزید خبریں :