03 جنوری ، 2013
میر علی … وزیرستان میں 24 گھنٹوں کے دوران امریکی جاسوس طیاروں کے میزائل حملوں میں 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔ شمالی وزیرستان کے علاقے مبارک شئی میں صبح کئے گئے حملے میں ایک گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔ جاسوس طیاروں نے گاڑی پر 4 میزائل فائر کئے جس سے گاڑی میں سوار 3افراد ہلاک ہوگئے۔گاڑی پر مزید ایک میزائل اس وقت بھی فائر کیا گیا جب لوگ امدادی کارروائیوں کیلئے گاڑی کے قریب جارہے تھے۔ گزشتہ روز جنوبی وزیرستان میں انگور اڈا کے علاقے سرگندا میں جاسوس طیاروں نے ایک مکان پر 4 میزائل فائر کئے،جس سے وہاں موجود 4 افراد ہلاک ہوگئے۔