23 جولائی ، 2023
محکمہ موسمیات نے کراچی میں آج دوپہر سے تیز بارش کی پیش گوئی کردی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں دوپہر سے تیز بارش کا امکان ہے اس دوران شہر کے مختلف حصوں میں تیز بارش ہو سکتی ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اس وقت درجہ حرارت 29 ڈگری ہے اور ہوا کی رفتار 10 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔
واضح رہےکہ پنجاب سمیت ملک کے مختلف شہروں میں بھی وقفے وقفے سے موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری ہے۔
پنجاب کے وسطی علاقوں میں صبح سویرے موسلادھار بارش کا سلسلہ شروع ہوا جو کہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔
لاہور میں موسلادھار بارش سے سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگی ہیں، سب سے زیادہ بارش گلشن راوی میں 183 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی، بارش کے باعث شہر میں بجلی کا نظام درہم برہم ہوگیا۔