Time 23 جولائی ، 2023
پاکستان

کراچی کے کئی علاقوں میں موبائل سروس بند، پی ٹی اے کا بیان آگیا

ملیر15،فیوچرکالونی،داؤد چورنگی، ذکریا گوٹھ میں بھی موبائل سروس معطل ہے__فوٹو: فائل
ملیر15،فیوچرکالونی،داؤد چورنگی، ذکریا گوٹھ میں بھی موبائل سروس معطل ہے__فوٹو: فائل

کراچی کے مختلف علاقوں میں موبائل فون سروسز مختلف اوقات میں بند یا متاثر ہونےکی شکایات موصول ہورہی ہیں۔

 شہر کے علاقوں اسٹیل ٹاؤن،گلشن حدید،جعفرطیار سوسائٹی میں شہری موبائل فون سروس متاثر ہونےکی شکایات کررہے ہیں، اس کے علاوہ ملیر15،فیوچرکالونی،داؤد چورنگی، ذکریا گوٹھ میں بھی موبائل سروس معطل ہے۔

ادھر شاہ لطیف ٹاؤن،بھٹائی آباد،میمن گوٹھ مین مارکیٹ میں موبائل فون سروس جزوی معطل ہے ، پیپری اور بن قاسم ٹاؤن سمیت دیگرعلاقوں میں بھی موبائل فون سروس متاثرہونےکی شکایات مل رہی ہیں۔

پی ٹی اے کا بیان:

اس حوالے سے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن (پی ٹی اے) کے حکام کا کہنا ہے کہ 10محرم تک کچھ علاقوں میں موبائل فون سروس جزوی معطل رہے گی۔

پی ٹی اے حکام کا کہنا ہے کہ وزارت داخلہ کی ہدایت پر10محرم تک موبائل فون سروس جزوی بند کی جارہی ہے۔

مزید خبریں :