23 جولائی ، 2023
افغانستان میں تیارکردہ انارکا جوس پہلی بار امریکا برآمد کرلیا گیا۔
افغان حکام کے مطابق افغان صوبے ہرات کی فیکٹری میں تیار کیا جانے والا جوس امریکا برآمد کیا جا رہا ہے، 45 ٹن جوس کے دو کنٹینرز امریکا بھیجے گئے ہیں۔
افغان حکام نے بتایاکہ انار کا جوس ایران، متحدہ عرب امارات، جرمنی، قازقستان، پاکستان، بھارت اور ترکیہ بھی برآمد کیا جاچکا ہے۔
افغان حکام کا کہنا ہے کہ ہرات کی جوس فیکٹری 2018 سے کام کر رہی ہے۔
اس حوالے سے ترجمان گورنر ہرات مولوی الیاس نثار کے مطابق انارجوس کی کھیپ کراچی کی بندرگاہ سے امریکا برآمد کی گئی۔
انہوں نے کہا کہ امارت اسلامیہ کے قیام کے بعد افغانستان کی برآمدات میں اضافہ ہوا ہے، کارگو افغانستان کی اقتصادی ترقی کےلیے ایک اہم قدم ہے۔