کھیل
03 جنوری ، 2013

بھارت کا جاوید میانداد کو ویزا دینے کا فیصلہ، کانگریس اور شیو سینا کی مخالفت

بھارت کا جاوید میانداد کو ویزا دینے کا فیصلہ، کانگریس اور شیو سینا کی مخالفت

کراچی … بھارت نے مایہ ناز پاکستانی بیٹسمین جاوید میانداد کو ویزا دینے کا فیصلہ کرلیا، کانگریس اور شیو سینا نے وزارت خارجہ کے فیصلے پر اعتراض کردیا۔ بھارتی ٹی وی کے مطابق بھارت نے پاکستانی اسٹار کرکٹر جاوید میانداد کو ویزا دینے کا فیصلہ کرلیا وہ 6 جنوری کو پاک بھارت میچ دیکھنے دہلی جائیں گے۔ بھارتی وزارت خارجہ ذرائع کے مطابق جاوید میانداد کو پاکستان کرکٹ بورڈ کا اعلیٰ عہدیدار ہونے کی وجہ سے ویزا جاری کیا جارہا ہے۔

مزید خبریں :