Time 25 جولائی ، 2023
کاروبار

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن 7 ہزار ارب روپے سے متجاوز

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مسلسل پانچواں مثبت دن رہا— فوٹو: فائل
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مسلسل پانچواں مثبت دن رہا— فوٹو: فائل

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن 326 روز بعد 7 ہزار ارب روپے سے زائد ہوگئی ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مسلسل پانچواں مثبت دن رہا۔ 100 انڈیکس 362 پوائنٹس اضافے سے 46 ہزار 417 پر بند ہوا ہے۔

کاروباری دن میں 100 انڈیکس کی بلند ترین سطح 46 ہزار 540 انڈیکس کی 15 مہینوں میں بلند ترین سطح ہے۔ بازار میں آج تقریباً 32 کروڑ شیئرز کا کاروبار سوا 10 ارب روپے میں طے ہوا۔

مارکیٹ کیپٹلائزیشن 46 ارب روپے اضافے سے 7 ہزار 36 ارب روپے ہوگیا ہے۔

مزید خبریں :