پاکستان
03 جنوری ، 2013

الیکشن میں تاخیرخانہ جنگی کا سبب بن سکتی ہے،صاحبزادہ فضل کریم

الیکشن میں تاخیرخانہ جنگی کا سبب بن سکتی ہے،صاحبزادہ فضل کریم

لاہور…سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ فضل کریم کا کہنا ہے کہ سیاست اور ریاست بچانے کے لئے فی الفور الیکشن کا اعلان کیا جائے ان میں تاخیر سے ملک میں خانہ جنگی ہو سکتی ہے ،یہ بات انھوں نے سنی اتحاد کونسل کے زیر اہتمام سیمینار میں خطاب کرتے ہوئے کہی۔صاحبزادہ فضل کریم کا کہنا تھا کہ الیکشن ہی واحد حل ہیں جس کا انعقاد فوری عمل میں لایا جا ئے ۔ لوگوں کا فرض ہے اس میں ڈاکو ،لیٹروں اور دہشت گردوں سے تعلق رکھنے والے افراد کو ووٹ نہ دیں۔ انھوں نے کہا کہ الیکشن میں سنی اتحاد بھر پور حصہ لے گی اور جیت کر اسلامی قوانین کو رائج کرائے گی اس ملک کی بقا ہی اسلامی قوانین میں ہے۔ انھوں نے چیف جسٹس سے اپیل کہ دہشت گرد ی کا ازخود نوٹس لیں اور دہشت گردوں کو سزا دیں ۔

مزید خبریں :