پاکستان
03 جنوری ، 2013

پبلک اکاوٴنٹس کمیٹی کا اجلاس، وزارت ہاوٴسنگ کے آڈٹ اعتراضات کا جائزہ

پبلک اکاوٴنٹس کمیٹی کا اجلاس، وزارت ہاوٴسنگ کے آڈٹ اعتراضات کا جائزہ

اسلام آباد…آڈیٹر جنرل پاکستان نے پبلک اکاوٴنٹس کمیٹی کو بتایا ہے کہ وفاقی وزیر ریلوے غلام احمد بلور کے زیر استعمال 51 سرکاری گاڑیوں کی اطلاع پر تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ پبلک اکاوٴنٹس کمیٹی کا اجلاس چیئرمین ندیم افضل چن کی زیر صدارت اسلام آباد میں ہواجس میں وزارت ہاوٴسنگ کے آڈٹ اعتراضات کا جائزہ لیا گیا۔ آڈیٹر جنرل اختر بلند رعنا نے کمیٹی کو بتایا کہ وفاقی وزیر ریلوے غلام احمد بلور کے خلاف 51 سرکاری گاڑیوں کے استعمال کا اعتراض آیا ہے، معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں کہ اس میں کتنی صداقت ہے۔ کمیٹی نے کوئٹہ میں پاک پی ڈبلیو ڈی کے 79گھروں پربلوچستان کانسٹیبلری کے قبضہ کامعاملہ 20 دن میں اور ایک گھر پر انٹیلے جنس بیورو کے افسر کا قبضے کا معاملہ 10 دن میں حل کرنے کی ہدایت کی اور ڈی جی آئی بی کو طلب کرنے کی وارننگ بھی دی۔ آڈٹ حکام نے بتایا کہ کراچی میں پی ڈبلیو ڈی کے مکانوں پر ریٹائرڈ ملازمین کا 2001 سے اب تک قبضہ ہے اور سابق وفاقی وزیر کی ہدایت پر ان سے کرایہ نہیں لیا جاتا۔ پی اے سی نے ہدایت کی کہ کرایہ وصول کر کے ذمہ داروں کا تعین کیا جائے، کمیٹی نے پی ڈبلیو ڈی کی اراضی پر 4پیٹرول پمپس سے بھی کرایہ وصول کرنے کی ہدایت کی۔

مزید خبریں :