Time 27 جولائی ، 2023
پاکستان

چیئرمین پی ٹی آئی کی 9 مئی سمیت 6 مقدمات دوسری عدالت منتقل کرنے کی درخواستیں مسترد

عدالت نے عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی پر جعلسازی کا مقدمہ دوسری عدالت منتقل کرنے کی درخواست بھی مسترد کر دی۔ فوٹو فائل
عدالت نے عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی پر جعلسازی کا مقدمہ دوسری عدالت منتقل کرنے کی درخواست بھی مسترد کر دی۔ فوٹو فائل

اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے خلاف 9 مئی کے واقعات سمیت چھ مقدمات کی سماعت دوسری عدالت میں منتقل کرنے کی درخواست مسترد کر دی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے 6 مقدمات دوسری عدالتوں میں منتقل کرنے سے متعلق درخواستوں پر پہلے سے محفوظ فیصلہ سنایا۔

عدالت نے عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی پر جعلسازی کا مقدمہ دوسری عدالت منتقل کرنے کی درخواست بھی مسترد کر دی۔

خیال رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے 9 مئی کے واقعات، جعلسازی اور دیگر مقدمات دوسری عدالت منتقل کرنے کی درخواستیں دائر کر رکھی تھیں۔

مزید خبریں :