پاکستان
04 جنوری ، 2013

اٹلی میں مقیم پاکستانی نے سمندر کی 75 فٹ گہرائی میں قومی پرچم لہرادیا

اٹلی میں مقیم پاکستانی نے سمندر کی 75 فٹ گہرائی میں قومی پرچم لہرادیا

روم ....سمندر پار پاکستانی بھی پاکستانی پرچم کی سربلندی کے لئے سرگرم،اٹلی میں مقیم پاکستانی نے سمندر کی 75 فٹ گہرائی میں قومی پرچم لہرادیا۔ قمر الزمان کا کہنا ہے کہ 100 فٹ کی گہرائی میں پاکستانی پرچم لہرانا چاہتا ہوں،مواقع فراہم کیے جائیں تو پاکستانی ہر شعبے میں نام پیدا کرسکتے ہیں،مقامی سوئمنگ اسکول سے غوطہ خوری کی باقاعدہ تربیت حاصل کرنے والے قمر الزمان نے جیو نیوز کو بتایا کہ وہ اب 100 فٹ گہرائی میں جاکر پرچم لہرانے کی کوشش کریں گے۔ 35 سالہ قمر الزمان کا کہنا ہے کہ اس طرح وہ دنیا کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ پاکستانی نوجوانوں کو مواقع فراہم کیے جائیں تو وہ زندگی کے ہر شعبے میں ملک کا نام روشن کرسکتے ہیں۔

مزید خبریں :