04 جنوری ، 2013
لندن.... شاہ زیب کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف لندن میں مظاہرے کا اہتمام ”ینگ ایکٹیوسٹ آف پاکستان“ نامی تنظیم نے کیا تھا۔ مظاہرے میں بچوں اور خواتین کی بڑی تعداد بھی شامل تھی۔ مظاہرین نے بینر اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر شاہ زیب کے قتل کے خلاف اور انصاف کے لیے نعرے درج تھے۔ مظاہرے کے منتظم کا کہنا تھا کہ شاہ زیب کے قتل نے پاکستانی کمیونٹی میں بے چینی پیدا کردی ہے۔ شاہ زیب پاکستانی نوجوانوں کا ہیرو ہے اور اس کے قاتلوں کی گرفتاری کے لیے دنیا بھر میں آواز بلند کی جارہی ہے۔ مظاہرین نے پاکستان حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کیا کہ شاہ زیب کے قاتلوں کو جلد گرفتار کیا جائے۔