04 جنوری ، 2013
واشنگٹن....امریکی ریاست کولاراڈو کے ایک سنیما میں گزشتہ سال فائرنگ سے ہلاک ہونے والے افراد کے رشتے دار سنیما کے دوبارہ کھلنے کی تقریب میں شرکت کی دعوت ملنے پر سخت برہم ہوگئے ہیں۔گزشتہ سال 20 جولائی کو ریاست کولاراڈو کے ایک سنیما گھر میں فلم بیٹ مین کے پریمیئر کے موقع پر ملزم جیمز ہومز نے فائرنگ کر کے 12افراد کو ہلاک اور 58 کو زخمی کر دیا تھا۔ واقعے کے بعد سنیما گھر کو بند کردیا گیا تھا اور اب کئی مہینوں کے بعد اسے دوبارہ کھولا جارہا ہے۔ سنیما گھر انتظامیہ نے متاثرین کے رشتے داروں کو بھی تقریب میں شرکت کی دعوت دی ہے جس پر وہ شدید ناراض ہیں۔ متاثرین کے 15 رشتے داروں نے سنیما کی انتظامیہ کو مشترکہ خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ان کو اپنے پیاروں کے مقتل میں آنے کی دعوت دینا انتہائی افسوس ناک ہے اور اس سے ان کے زخم ہرے ہوگئے ہیں۔