Time 29 جولائی ، 2023
دنیا

سونیا گاندھی نے بیٹے راہول کی شادی سے متعلق کسان خواتین کو کیا جواب دیا؟

بھارتی کسان خواتین نے نئی دہلی میں کانگریس کی لیڈر سونیا گاندھی اور پریانکا گاندھی سے خصوصی ملاقات کی— فوٹو:فائل
بھارتی کسان خواتین نے نئی دہلی میں کانگریس کی لیڈر سونیا گاندھی اور پریانکا گاندھی سے خصوصی ملاقات کی— فوٹو:فائل

بھارت کی اپوزیشن جماعت کانگریس کے رہنما راہول گاندھی کی والدہ سونیا گاندھی سے کسان خواتین نے بیٹے کی شادی نہ کرانے کی وجہ پوچھ لی۔ 

بھارت کی ریاست ہریانہ کی کسان خواتین کا وفد سونی پت سے دلی پہنچا جہاں انہوں نے سونیا گاندھی، پریانکا گاندھی اور راہول گاندھی سے ملاقات کی۔

ملاقات میں کسان خواتین تینوں سے گھل مل گئیں اور ساتھ لائی ہوئی روایتی لسی اور دیگر سامان انہیں تحفے میں پیش کیا۔

کسان خواتین نے اپنے ہاتھوں سے راہول گاندھی کو کھانا بھی کھلایا۔

اس دوران خواتین نے سونیا گاندھی سے 52 سالہ بیٹے راہول گاندھی کی شادی سے متعلق پوچھا جس پر سونیا گاندھی نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ آپ لڑکی تلاش کرلیں۔

اس پر پورے ہال میں قہقہے گونج اٹھے۔

اس ملاقات کی ویڈیو راہول گاندھی نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے جاری کی ہے۔

ملاقات کے بعد کسان خواتین کیلئے ظہرانے کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔ 

مزید خبریں :