16 جنوری ، 2012
کراچی…رفیق مانگٹ…سری نگر اور مظفرآباد کے درمیان کنٹرول لائن کے پار تجارتی سرگرمیوں اورہفتہ وار بس سروس کو معطل کر دیا گیا ہے۔حکام نے شدید برفباری کی وجہ سے دونوں شہروں کو منسلک کرنے والی سڑک بند کردی ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق آزاد کشمیر کے دارالحکومتمظفرآباد اور مقبوضہ کشمیر کے دارالحکومت سری نگر کے درمیان ہفتہ وار کاروان امن بس سروس کو آج روانہ ہونا تھا جسے حکام کی طرف سے 170کلومیٹر سڑک بند ہونے پر خبردار کرنے کے بعد معطل کیا گیا ۔یہ بھی فیصلہ کیا ہے کہ کشمیر کے دو نوں شہروں کے درمیان تجارتی سرگرمیاں سڑک کی بندش کی وجہ سے اس ہفتے نہیں ہو ں گی۔ سری نگر اور مظفرآباد کے درمیان بس سروس منقسم خاندانوں کو ملانے میں آسانیاں پیدا کرنے کیلئے اپریل 2005 ء میں شروع کی گئی تھی۔