انٹرٹینمنٹ
04 جنوری ، 2013

بالی ووڈ: نرگس فخری اور ادے چوپڑا کی شادی مارچ میں ہوگی

بالی ووڈ: نرگس فخری اور ادے چوپڑا کی شادی مارچ میں ہوگی

ممبئی … بالی ووڈ کی ایک اور اسٹار ویڈنگ مارچ میں ہوگی، جہاں بالی ووڈ بیوٹی نرگس فخری دلہن اور یش چوپڑا کے بیٹے اودے چوپڑا دولہا ہوں گے۔ بالی ووڈ میں فلم راک اسٹار کے ذریعے قدم رکھنے والی نرگس فخری اور یش چوپڑا کے بیٹے ادے چوپڑا اس سال مارچ میں شادی کر رہے ہیں۔ ادے اور نرگس کی دوستی کے بالی ووڈ میں ایک سال سے چرچے تھے اور دونوں 2012ء میں شادی بھی کرنے والے تھے تاہم یش چوپڑا کی وفات کے باعث ایسا ممکن نہ ہوسکا۔ امکان ہے کہ ادے اور نرگس کی شادی کی تاریخ کا جلد اعلان کردیا جائے گا۔

مزید خبریں :