Time 02 اگست ، 2023
کاروبار

کراچی میں چینی کا 50 کلو کا تھیلا 7 ہزار روپے کا ہوگیا

ریٹیل سطح پر چینی 150 روپے کلو بھی فروخت کی جارہی ہے— فوٹو:فائل
 ریٹیل سطح پر چینی 150 روپے کلو بھی فروخت کی جارہی ہے— فوٹو:فائل

کراچی میں چینی کی ہول سیل قیمت 140 روپے فی کلو ہوگئی۔

جوڑیا بازار ذرائع کے مطابق رواں ہفتے کاروبار آغاز پر چینی کی ہول سیل قیمت 135 روپے تھی جو آج کاروبار اختتام پر 140 روپے ہے۔

تین روز میں چینی کی قیمت 5 روپے بڑھی ہے۔

50 کلو چینی کا تھیلا 7 ہزار روپے کا ہوگیا۔ ریٹیل سطح پر چینی 150 روپے کلو بھی فروخت کی جارہی ہے۔ 

مزید خبریں :