Time 05 اگست ، 2023
پاکستان

فواد چوہدری کا مردم شماری کو عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان

کیاہوا کہ پنجاب کی آبادی اتنی کم ہوگئی کہ قومی اسمبلی کی 8 نشستیں کم ہوگئیں؟ سابق وزیر کا ٹوئٹر پر بیان/ فائل فوٹو
کیاہوا کہ پنجاب کی آبادی اتنی کم ہوگئی کہ قومی اسمبلی کی 8 نشستیں کم ہوگئیں؟ سابق وزیر کا ٹوئٹر پر بیان/ فائل فوٹو

اسلام آباد: استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما اور سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے مردم شماری کو عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ نئی مردم شماری پنجاب کے سیاسی حقوق پر بہت بڑا ڈاکا ہے، کیاہوا کہ پنجاب کی آبادی اتنی کم ہوگئی کہ قومی اسمبلی کی 8 نشستیں کم ہوگئیں؟ نہ طریقہ کار پر بحث ہوئی نہ نتائج کی شفافیت کا پتا۔

سابق وزیر نے کہا کہ جہلم اور چکوال جیسے اضلاع صرف ایک نشست کے اضلاع بن جائیں گے، ملتان، لاہور اور گوجرانوالہ کو بھی نشستیں کھونی پڑیں گی۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پنجاب کے سیاستدانوں کا رویہ مایوس کن ہے، اب خود اس مردم شماری کو عدالت میں چیلنج کروں گا۔

مزید خبریں :