Time 05 اگست ، 2023
پاکستان

کراچی میں اتوار اور پیر کو تیز ہوائیں اور بارش متوقع

کراچی میں مطلع زیادہ تر ابر آلود رہےگا__فوٹو: فائل
کراچی میں مطلع زیادہ تر ابر آلود رہےگا__فوٹو: فائل

کراچی میں آئندہ تین روز بوندا باندی اور  ہلکی بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں مطلع زیادہ تر ابر آلود رہےگا، جب کہ اتوار اور پیرکو شہر میں تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 سے 33 ڈگری سینٹی گریڈ رہنےکا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بدین،ٹھٹہ ،تھرپارکر میں بوندا باندی یا ہلکی بارش متوقع ہے۔

اس کے علاوہ سندھ کے بیشتر مقامات پر موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔

مزید خبریں :