Time 06 اگست ، 2023
پاکستان

باجوڑ اور لوئر دیر سمیت کے پی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

باجوڑ اور لوئر دیر سمیت خیبرپختونخوا (کے پی) کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.4 ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کی گہرائی 186 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔

زلزلہ پیمار مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش ریجن تھا۔

ہفتے کی رات بھی لاہور، پنڈی، پشاورسمیت کئی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے، زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5 اعشاریہ 8 ریکارڈ کی گئی تھی۔

زلزلے کا مرکز ہندوکش ریجن تھا اور اس کی گہرائی 196 کلومیٹر تھی۔ زلزلے سے کوئی جانی و مالی نقصان نہیں رپورٹ نہیں ہوا۔

مزید خبریں :