Time 06 اگست ، 2023
پاکستان

’انسان جو بوتا ہے وہی کاٹتا ہے‘، عمران خان کی گرفتاری پر علیم خان کا ردعمل

چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری سیاسی استحکام کے لیے بہتر ثابت ہوگی : رہنما استحکامِ پاکستان پارٹی عون چوہدری/فوٹوفائل
 چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری سیاسی استحکام کے لیے بہتر ثابت ہوگی : رہنما استحکامِ پاکستان پارٹی عون چوہدری/فوٹوفائل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان  کی گرفتاری پر استحکامِ پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ انسان جو بوتا ہے وہی کاٹتا ہے۔

اپنے ایک بیان میں عبد العلیم خان کا کہنا تھا کہ  اللہ حق ہے، عمران خان کی گرفتاری مکافاتِ عمل ہے کیونکہ انسان جو بوتا ہے وہی کاٹتا ہے۔

دوسری جانب  استحکامِ پاکستان پارٹی کے رہنما عون چوہدری  نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری سیاسی استحکام کے لیے بہتر ثابت ہوگی، بہت جلد ان کے گھر سے بھی گواہیاں آئيں گی۔

توشہ خانہ کیس میں عمران خان گرفتار

اسلام آباد کی سیشن عدالت نے توشہ خانہ کیس میں عمران خان کو تین سال قید کی سزا سنائی ہے جس کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی کو لاہور سے گرفتار کر لیا گیا۔

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو تین سال قید کی سزا سنائی اور ایک لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ اگر عمران خان ایک لاکھ روپے جرمانہ نہیں دیں گے تو 6 ماہ مزید قید ہوگی۔

مزید خبریں :