Time 06 اگست ، 2023
دنیا

مراکش: بس الٹنے سے 24 افراد ہلاک ہوگئے

یہ واقعہ مارکش کے وسطی صوبے ایزیلال میں پیش آیا، جہاں منی بس مسافروں کو لیے ڈیمنیٹ قصبے میں لگنے والے ہفتہ وار بازار کی جانب جارہی تھی/ فوٹو اے ایف پی
 یہ واقعہ مارکش کے وسطی صوبے ایزیلال میں پیش آیا، جہاں منی بس مسافروں کو لیے ڈیمنیٹ قصبے میں لگنے والے ہفتہ وار بازار کی جانب جارہی تھی/ فوٹو اے ایف پی 

شمالی افریقی ملک مراکش میں ایک بس کو حادثہ پیش آیا جس کے باعث 24 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ مراکش کے وسطی صوبے ایزیلال میں پیش آیا جہاں منی بس مسافروں کو لیے ڈیمنیٹ قصبے میں لگنے والے  ہفتہ وار بازار  کی جانب جا رہی تھی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بازار کی جانب جانے والے موڑ پر بس الٹ گئی جس سے 24 مسافر ہلاک ہوگئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر ریسکیو کے عمل میں حصہ لیا اور  زخمی مسافروں کو اسپتال منتقل کیا۔

اس سے قبل رواں سال مارچ کے مہینے میں بھی منی بس کو حادثہ پیش آیا تھا اور ڈرائیور سے بس بے قابو ہونے کی وجہ سے درخت سے جاٹکرائی تھی جس کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک ہوئے تھے جو زیادہ تر کسان تھے۔

مزید خبریں :