06 اگست ، 2023
پشاور کی تحصیل کونسل متھرا کے چیئرمین کی نشست پر ہونے والے ضمنی بلدیاتی انتخاب میں جمیعت علماء اسلام (جے یو آئی) کی نشست پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا امیدوار کامیاب ہو گیا۔
جیو نیوز کو موصول ہونے والے تمام 155 پولنگ اسٹیشنوں کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کے امیدوار انعام اللہ 20 ہزار333 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جبکہ جے یو آئی کے امیدوار رفیع اللہ 13 ہزار 564 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
چیئرمین تحصیل کونسل متھرا کی نشست جے یو آئی کے فرید اللہ خان کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی جس پر ضمنی انتخاب کیلئے کل 6 امیدواروں نے حصہ لیا تھا۔
الیکشن کمیشن کے ریکارڈ کے مطابق اس سے پہلے جے یو آئی کے امیدوار فرید اللہ خان نے 22 ہزار ووٹ حاصل کرکے چیئرمین منتخب ہوئے تھے جبکہ پی ٹی آئی کے محمد احتشام خان تیسرے نمبر پر رہے تھے۔