Time 07 اگست ، 2023
پاکستان

پاکستان کی آبادی 24 کروڑ 14 لاکھ سے متجاوز ، ساتویں مردم شماری کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری

نجاب کی آبادی 2.63 فیصد اضافے سے 12 کروڑ 76 لاکھ سے تجاوزکرگئی: نوٹیفکیشن__فوٹو: فائل
نجاب کی آبادی 2.63 فیصد اضافے سے 12 کروڑ 76 لاکھ سے تجاوزکرگئی: نوٹیفکیشن__فوٹو: فائل

ادارہ شماریات کی جانب سے ساتویں مردم شماری کے نتائج کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پاکستان کی آبادی میں اضافے کی شرح 2.55 فیصد ہے اور ملکی کی آبادی 24 کروڑ 14 لاکھ 99 ہزار  431 تک پہنچ گئی ہے۔

گزٹ نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ پنجاب کی آبادی 2.63 فیصد اضافے سے 12 کروڑ 76 لاکھ سے تجاوزکرگئی ہے جبکہ خیبرپختونخوا کی آبادی 2.38 فیصد اضافے سے 4 کروڑ سے تجاوز کرچکی ہے۔

پاکستان کی آبادی 24 کروڑ 14 لاکھ سے متجاوز ، ساتویں مردم شماری کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری

سندھ کی آبادی 2.57 فیصد اضافے سے 5 کروڑ 56 لاکھ سے بھی بڑھ گئی ہے جب کہ بلوچستان کی آبادی 3.20 فیصد اضافے سے 1 کروڑ 48 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔

پاکستان کی آبادی 24 کروڑ 14 لاکھ سے متجاوز ، ساتویں مردم شماری کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری

نوٹیفکیشن  میں بتایا گیا کہ شہری آبادی میں 3.65 فیصد کی شرح سے اضافہ ہوا اور دیہی آبادی میں سالانہ 1.90 فیصد اضافہ ہوا، پاکستان کی دیہی آبادی کا حجم 14 کروڑ 77 لاکھ سے زیادہ ہے جبکہ پاکستان کی شہری آبادی 9 کروڑ 37 لاکھ 50 ہزار سے زیادہ ہے۔

مزید خبریں :