05 جنوری ، 2013
کراچی…بہاول پور ریجن میں بارہ ، فیصل آباد ریجن میں دس،اسلام آباد اور راول پنڈی میں آٹھ،لاہور اور ملتان ریجن میں مسلسل چھ روز سے سی این جی اسٹیشنزبند پڑے ہیں۔ غیراعلانی بندش نے شہریوں کوشدید مشکلات کاشکار کردیا ہے۔پنجاب میں صارفین کو کبھی گیس لوڈمینجمنٹ کے نام پر تو کبھی گھریلو اور صنعتی صارفین کو گیس فراہم کرنے کے نام پرسی این جی سے محروم کردیا جاتا ہے۔ اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت پوٹھو ہار ریجن میں سی این جی اسٹیشنز آج آٹھویں روز بھی بند ہیں۔لاہور میں سی این جی اسٹیشنز کی بندش کا نوا ں روز ہے۔ جبکہ اتوار کے روز صرف 24گھنٹوں کے لیے اسٹیشنز کھولے گئے تھے۔کراچی سمیت سندھ میں تین روزکی بندش کے بعد جمعے کے روز صبح آٹھ بجے سے سی این جی ا سٹیشنز کھل گئے جس کے بعد گاڑیوں کے لمبی قطاریں لگ گئیں۔ملتان ریجن کے اضلاع میں تیرہ روز سے سی این جی اسٹیشن بند ہیں، اس دوران صرف اتوار کو چوبیس گھنٹوں کے لیے سی این جی فراہم کی گئی تھی۔بہاول پور ریجن کے اضلاع میں بارہ دنوں سے گیس اسٹیشنز کو تالا لگا ہواہے۔فیصل آباد ریجن کے اضلاع سرگودھا ،فیصل آباداور دیگر میں سی این جی اسٹیشنز کی بندش کا دسواں روز ہے۔