23 فروری ، 2012
اسلام آباد …وفاقی وزیرداخلہ رحمان ملک نیکہاہے کہ ناراض بلوچ رہنماوں کیخلاف مقدمات واپس لینے کا اعلان کرتا ہوں ،حربیار مری ،براہمداغ بگٹی سمیت تمام ناراض بلوچ لیڈر شپ کے خلاف کیسز واپس لینگے ،وزیر داخلہ نے یہ اعلان جمعرات کی شام آغاز حقوق بلوچستان کے حوالے سے ہونے والے اہم اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انھوں نے مز ید کہاکہ بلوچ رہنما پاکستان واپس آئیں ، میں خود انکا استقبال کروں گا،انھوں نے کہا کہ قومی اور بلوچ لیڈرشپ اے پی سی میں شرکت کرے، میری حربیار مری سے لندن میں ملاقات ہوئی تھی،رحمان ملک نے کہا کہ بلوچستان حکومت درخواست کرے توسابق صدر جنرل پرویز مشرف کیخلاف ریڈنوٹس جاری کروادینگے،انھوں نے بتایا کہ وفاقی حکومت نے بلوچ نوجوانوں کے لیے 15 ہزار انٹرن شپ کا اعلان کیا ہے جس سے نوجوانوں کو کافی فائدہ پہنچے گا ، انھوں نے کہا کہ بلوچستان سے صرف 42 لاپتا افراد ہیں،لاپتاافراد کے بارے میں پراپیگنڈا کیا جا رہا ہے،انھوں نے کہا کہ لواحقین کو یہ بات تسلیم کر لینی چاہیے۔