Time 10 اگست ، 2023
پاکستان

الیکشن کمیشن نے وفاقی سطح پرپوسٹنگ ٹرانسفرپرپابندی لگادی

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے وفاقی سطح  پرپوسٹنگ ٹرانسفرپرپابندی لگادی۔

الیکشن کمیشن نے سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو خط لکھ دیا ہے۔

الیکشن کمیشن کے خط میں کہا گیا ہےکہ قومی اسمبلی اور وفاقی کابینہ  تحلیل ہو چکی، نگران سیٹ اپ کی تشکیل تک ہر قسم کی ٹرانسفر  پوسٹنگ روک دی جائے۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہےکہ  جلد نگران  وزیراعظم اور کابینہ کی تشکیل ہو جائےگی، علم میں آیا ہےکہ بڑے  پیمانے پر وزارتوں اور  ڈویژنز میں ٹرانسفر پوسٹنگ کی منصوبہ بندی کی گئی ہے، نگران حکومت کے آنے تک ایسے کسی اقدام  سےگریز کیا جائے۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہےکہ نگران حکومت کی تشکیل کے بعد قانون اورپالیسی کے مطابق ٹرانسفر  پوسٹنگ کی جاسکتی ہے۔

مزید خبریں :