Time 11 اگست ، 2023
پاکستان

کون بنے گا سندھ کا نگران وزیراعلیٰ ؟ جی ڈی اے اور ایم کیو ایم پاکستان میں اتفاق ہوگیا

فوٹو: اسکرین گرین فائل
فوٹو: اسکرین گرین فائل

سندھ میں اپوزیشن کی جانب سے نگران وزیراعلیٰ کے نام پر اپوزیشن جماعتوں گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) اور ایم کیو ایم پاکستان میں اتفاق ہوگیا۔

جی ڈی اے اور ایم کیوایم پاکستان کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ سندھ میں پیپلز پارٹی کے 15 سالہ سیاہ دور کا خاتمہ ہونے کو ہے ، عوام آج یومِ نجات منائیں ۔

فنکشنل لیگ ہاؤس کراچی میں اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے جی ڈی اے رہنما سردار عبدالرحیم کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کی تحلیل تک نام دینا مناسب نہیں ہے ، ہم نے اپنے ناموں کو حتمی شکل دے دی ہے ، قومی اسمبلی کے بعد سندھ اسمبلی کو بھی تحلیل ہونا ہے جس کے بعد ہم اپنے ناموں کا باضابطہ اعلان کریں گے ۔ 

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے نوکریوں کی بندر بانٹ لگائی ہوئی تھی ، ایم کیو ایم پاکستان کی درخواست پر حکم امتناع آیا ہے جس پر ایم کیو ایم مبارک باد کی مستحق ہے ۔ 

دوسری جانب ایم کیو ایم رہنما جاوید حنیف نے کہا کہ ہم نے نگران وزیراعلیٰ اور کابینہ کے ناموں پر اتفاق کرلیا ہے ، اس بات پر بھی اتفاق رائے  ہےکہ پیپلز پارٹی کو کوئی ایڈوانٹیج نہیں لینے دیں گے ۔

ذرائع کے مطابق نگران وزیراعلیٰ کے لیے شعیب صدیقی، یونس ڈھاگا اور صفدر عباسی کے نام سر فہرست ہیں ، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور اپوزیشن لیڈر رعنا انصار کی باقاعدہ مشاورت کا انتظار  ہے۔

مزید خبریں :