Time 11 اگست ، 2023
پاکستان

کے الیکٹرک نے سوئی گیس کا استعمال 33 فیصد کم کردیا

کے الیکٹرک کے گیس استعمال نہ کرنے سے 12 سے 27 اگست تک شہر میں گیس کی قلت کم رہنے کا امکان ہے/ فائل فوٹو
کے الیکٹرک کے گیس استعمال نہ کرنے سے 12 سے 27 اگست تک شہر میں گیس کی قلت کم رہنے کا امکان ہے/ فائل فوٹو

کراچی: کے الیکٹرک نے اچانک سوئی سدرن سے گیس کا استعمال 33 فیصد کم کردیا۔

سوئی سدرن گیس کمپنی کا کہنا ہےکہ کےا لیکٹرک نے اچانک سے 33 فیصد گیس کے استعمال میں کمی کردی ہے جب کہ ایس ایس جی سی کے بیان پر کے الیکٹرک نے مؤقف اختیار کیا ہےکہ شہر کا موسم اچھا ہے اسی لیے 30 ایم ایم سی ایف ڈی گیس نہیں چاہیے۔

سوئی سدرن ذرائع کے مطابق  کے الیکٹرک نے لکھ کر دیا تھا کہ 90 ایم ایم سی ایف ڈی گیس لیں گے، مرضی سے گیس کا استعمال مستقبل میں پیچیدگیاں پیدا کرے گا۔

اس کے علاوہ سوئی سدرن حکام نے بتایا کہ کے الیکٹرک نے ایک بجلی گھر یا یونٹ بند کیا ہے۔

ادھر کے الیکٹرک کےگیس استعمال نہ کرنے سے 12 سے 27 اگست تک شہر میں گیس کی قلت کم رہنے کا امکان ہے۔

مزید خبریں :