کاروبار
23 فروری ، 2012

پاکستان کو خلیج تعاون کونسل سے آزاد تجارت معاہدہ میں مدد دینگے، قطر

پاکستان کو خلیج تعاون کونسل سے آزاد تجارت معاہدہ میں مدد دینگے، قطر

اسلام آباد … قطر نے پاکستان کو خلیج تعاون کونسل کے ساتھ آزادانہ تجارت کا معاہدہ کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے جبکہ پاکستان نے قطر کو تیل و گیس کی ترقی اور ہائیڈل توانائی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کی پیشکش کی ہے۔ پاکستان اور قطر کے مشترکہ وزارتی کمیشن کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔ اس میں توانائی، تعلیم، کان کنی، ایوی ایشن، بینکاری، سرمایہ کاری، زراعت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر غور کیا گیا۔ بعد میں مفاہمت کی کئی یاد داشتوں پر دستخط بھی کئے گئے۔ قطر کے وزیر توانائی کاکہناتھاکہ پاکستان کو خلیج تعاون کونسل سے آزاد تجارت معاہدہ میں مدد دیں گے۔ توانائی، ایوی ایشن، زراعت، کان کنی، تعلیم شعبوں میں پاک قطر تعاون کو بھی بڑھایاجائے گا۔ ڈاکٹرعاصم حسین نے کہاکہ قطر کو فیفا ورلڈکپ کی میزبانی کی تیاریوں میں تعمیراتی شعبے کیلئے تعاون پیش کیا ہے، قطر سے ایل این جی درآمد منصوبے پر پیشرفت کیلئے پاکستانی وفد اتوار کو دوحا جائے گا۔

مزید خبریں :