انٹرٹینمنٹ
05 جنوری ، 2013

بپاشا باسو نے فٹنس ڈی وی ڈی لانچ کردی

بپاشا باسو نے فٹنس ڈی وی ڈی لانچ کردی

ممبئی … بالی ووڈ کی اداکارہ بپاشا باسو نے فٹنس ڈی وی ڈی لانچ کر دی، ڈی وی ڈی میں 30 منٹ کا بریک فری ڈانس ورک آوٴٹ ہے۔ بالی ووڈ ایکٹریس بپاشا باسو نے اپنی اسمارٹ نیس کے راز پر سے پردہ اٹھاتے ہوئے فٹنس ڈی وی ڈی ”بریک فری“ لانچ کردی ہے۔ ڈی وی ڈی میں 30 منٹ کا ڈانس ورک آوٴٹ ہے جس سے اسمارٹ رہنے میں مدد لی جاسکتی ہے۔ ڈی وی ڈی کے لانچ پر بپاشا کا کہنا تھا کہ ان کا مقصد عوام میں فٹ رہنے کا شوق پیدا کرنا ہے۔ بپاشا باسو کی یہ دوسری ڈی وی ڈی ہے۔

مزید خبریں :