12 اگست ، 2023
پاکستان کیلئے روسی خام تیل امپورٹ عارضی طور پر معطل کردی۔
ریفائنریز ذرائع کے مطابق پاکستان ریفائنری نے پورا روسی تیل پروسیس کرنے سے انکار کردیا۔
انڈسٹری ذرائع نے بتایاکہ عرب ممالک کے خام تیل کے مقابلے میں روسی تیل سے تقریباً 20 فیصد زائد فرنس آئل بن رہا ہے جبکہ پیٹرول کم بن رہا تھا۔
انڈسٹری ذرائع کے مطابق فرنس آئل کم قیمت میں ایکسپورٹ کے بعد روسی خام تیل کا فائدہ محدود ہے جبکہ کچھ زرائع کا دعویٰ ہے کہ روسی تیل سے مٹی کا تیل اور جہازوں کیلئے جیٹ فیول بہت کم نکلا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان ریفائنری نے سابق وزیر مملکت مصدق ملک کے اصرار کے باوجود سارے روسی تیل کی ریفائننگ سے فی الحال معذرت کر لی کیونکہ ایک بڑی ریفائنری نے روسی تیل ریفائننگ میں حصہ لینے سے معذرت کر لی تھی۔
روس سے خام تیل کے دو جہاز 11 اور 26 جون کو کراچی پورٹ آئے تھے جسکے بعد اب تک کوئی روسی تیل جہاز پاکستان نہیں آیا ہے۔