12 اگست ، 2023
جہلم کے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال (ڈی ایچ کیو) میں چوری کی انوکھی واردات ہوئی ہے۔
چور نے خود کو اسپتال کا ملازم ظاہر کیا اور بزرگ مریضہ سے طلائی زیورات، نقدی اور موبائل لوٹ کر فرار ہوگیا۔
مریضہ کے مطابق ملزم اسپتال کا ملازم بن کر آیا اور کہا کہ آپ کا سی ٹی اسکین کرنا ہے، ملزم نے کانوں سے بالیاں، موبائل فون اور دیگر سامان پرس میں ڈالنےکو کہا اور پرس لےکر فرار ہوگیا۔
پولیس کا کہنا ہےکہ متاثرہ فیملی کی درخواست پر کارروائی شروع کردی ہے، سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ملزم کو جلدگرفتار کرلیں گے۔