23 فروری ، 2012
پشاور … پشاور میں کوہاٹ بس اڈے کے قریب دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد 15 ہوگئی 30 سے زائد زخمی ہیں جبکہ پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی ہے۔ پشاور کے علاقے کوہاٹ بس اڈے کے قریب دھماکے میں 15 کے قریب گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ دھماکے کی ایف آئی آر تھانہ بھانہ ماڑی میں ایس ایچ او عتیق شاہ کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف درج کی گئی ہے جس میں دہشتگردی کی مختلف دفعات لگائی گئی ہیں۔ پولیس کے مطابق 40 کلو گرام بارودی مواد ایک گاڑی میں نصب کیاگیا تھا۔ شدت پسندوں کا ٹارگٹ کوہاٹ اڈا میں واقع ڈی ایس پی صدر سرکل کا آفس بتایا جارہا ہے۔ دھماکہ خیز مواد جس گاڑی میں رکھا گیا وہ کوہاٹ جانے والی گاڑیوں کے اسٹینڈ کے قریب کھڑی تھی اور اس میں 15 افراد جاں بحق اور 30 سے زیادہ زخمی ہوئے۔