Time 13 اگست ، 2023
پاکستان

مراد علی شاہ اور رعنا انصار کے درمیان کیا مکالمہ ہوا؟ اندرونی کہانی سامنے آگئی

نگران وزیراعلیٰ سندھ کے تقرر کے لیے مراد علی شاہ اور رعنا انصار کے درمیان دو ملاقاتیں ہو چکی ہیں۔ فوٹو فائل
 نگران وزیراعلیٰ سندھ کے تقرر کے لیے مراد علی شاہ اور رعنا انصار کے درمیان دو ملاقاتیں ہو چکی ہیں۔ فوٹو فائل

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور اپوزیشن لیڈر رعنا انصار کے درمیان نگران وزیراعلیٰ کے لیے ہونے والی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ اپوزیشن اور وزیر اعلیٰ کی جانب سے کوئی بھی نام سامنے نہیں آ سکا، مراد علی شاہ کا ملاقات کے دوران کہنا تھا چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے کل ملاقات ہونی تھی لیکن بلاول بھٹو کراچی میں نہیں اس لیے ناموں پر ان سے مشاورت نہ ہو سکی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کا کہنا تھا امید ہے قیادت سے نگران وزیراعلیٰ کے ناموں پر کل تک مشاورت ہو جائے گی۔

دوسری جانب ذرائع ایم کیو ایم کا بتانا ہے کہ رعنا انصار کی جانب سے بھی کوئی نام نہیں دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق کل وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی رعنا انصار کی آخری ملاقات ہو گی جس میں نگران وزیراعلیٰ کا نام فائنل ہونے کا امکان ہے۔

خیال رہے کہ نگران وزیراعلیٰ سندھ کے تقرر کے لیے مراد علی شاہ اور رعنا انصار کے درمیان دو ملاقاتیں ہو چکی ہیں تاہم اب تک کوئی بھی نام فائنل نہیں ہو سکا ہے۔

مزید خبریں :