پاکستان
23 فروری ، 2012

دہشت گرد آخری ہچکیاں لے رہے ہیں ، گورنر خیبر پختونخوامسعود کوثر

 دہشت گرد آخری ہچکیاں لے رہے ہیں ، گورنر خیبر پختونخوامسعود کوثر

پشاور … گورنر خیبرپختونخوا بیرسٹر مسعود کوثر نے کہا ہے کہ دہشت گرد آخری ہچکیاں لے رہے ہیں دہشت گردی پوری دنیا کا مسئلہ ہے، بین الاقوامی طور پر پاکستان کے مسائل کا ادراک کرکے تعاون کرنا چاہئے۔ گورنر خیبر پختونخوا بیرسٹر مسعود کوثر نے میڈیا سے گفتگوکے دوران دعویٰ کیا کہ دہشت گرد ختم ہورہے ہیں، فورسز، قبائل اور عوام کی قربانیوں کی وجہ سے اب دہشت گرد بھاگتے پھر رہے اور آخری ہچکیاں لے رہے ہیں۔ ان کا کہناتھا دہشت گردی صرف ہمارا نہیں بلکہ پوری دنیا کا مسئلہ ہے اس لئے بین الاقوامی دنیا کو ہمارے مسائل کو سمجھ کران کے حل کے لئے بھرپورتعاون کرناچاہئے۔

مزید خبریں :