Time 15 اگست ، 2023
پاکستان

سلطان علی الانہ کو نگران وزیر خزانہ مقرر کیے جانے کا امکان

سلطان علی الانہ نے پاکستان کو ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکالنے میں کردار ادا کیا/ فائل فوٹو
سلطان علی الانہ نے پاکستان کو ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکالنے میں کردار ادا کیا/ فائل فوٹو

اسلام آباد: معروف بینکار سلطان علی الانہ کو نگران کابینہ میں وفاقی وزیر خزانہ مقرر کیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق سلطان علی الانہ نے پاکستان کو ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکالنے میں کردار ادا کیا تھا، انہیں پاکستان میں مائیکرو فنانس کا بانی تصور کیا جاتا ہے۔

سلطان علی الانہ نے مینجمنٹ، مکنیکل انجینئرنگ اور مینجمنٹ ٹیکنالوجی میں تعلیم حاصل کی۔

سلطان علی الانہ قرض سے چھٹکارا پانے کے لیے اصلاحات لانے کے داعی ہیں، انہوں نے روپے کی قدر میں کمی اور قرض ٹریپ پر مضامین لکھے۔

سلطان علی الانہ نے کیرئیر کا آغاز 1985میں سٹی بینک سےکیا اور بعد میں انہوں نے گلوبل سکیورٹیزکے نام سے فرم بنائی۔

انہوں نے دو بینکوں میں کام کیا جن میں سٹی بینک اور حبیب بینک شامل ہیں، انہیں 2004 میں حبیب بینک کا صدر تعینات کیا گیا۔

مزید خبریں :