Time 16 اگست ، 2023
پاکستان

کراچی میں کل سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان

آئندہ 3 روز کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 سے 32 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہ سکتا ہے: محکمہ موسمیات/ فائل فوٹو
آئندہ 3 روز کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 سے 32 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہ سکتا ہے: محکمہ موسمیات/ فائل فوٹو

کراچی: محکمہ موسمیات نے شہر میں کل سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

 محکمہ موسمیات نے کہا ہےکہ کل یعنی جمعرات اور جمعہ کو شہر میں تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے جب کہ ہلکی بارش یا بوندا باندی بھی ہوسکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں آئندہ تین روز مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ بوندا باندی یا ہلکی بارش کا بھی امکان ہے جب کہ آئندہ 3 روز  کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 سے 32 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہ سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ سندھ کے بیشتر مقامات پر موسم گرم اور مرطوب رہے گا جب کہ سندھ کی ساحلی پٹی پر بوندا باندی اور ہلکی بارش کا امکان ہے۔

مزید خبریں :