پاکستان
23 فروری ، 2012

شاہ زین بگٹی نے حکومت سے بات چیت کیلئے 8 نکات پیش کردیئے

شاہ زین بگٹی نے حکومت سے بات چیت کیلئے 8 نکات پیش کردیئے

لاہور … مقتول بلوچ رہنما اکبر بگٹی کے پوتے شاہ زین بگٹی نے حکومت سے بات چیت کے لئے 8 نکات پیش کردیئے ہیں۔ جمہوری وطن پارٹی کے رہنما شاہ زین بگٹی نے لاہور میں مولانا راغب نعیمی سے ملاقات کی ہے۔ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ زین بگٹی نے حکومت سے بت چیت کے لئے 8 نکات پیش کردیئے ہیں۔ انہوں نے حکومت سے بات چیت کے لئے بلوچستان میں فوجی چھاوٴنیوں کا خاتمہ اور حساس اداروں کا کردار ختم کرنے کی شرط عائد کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ بلوچستان میں مسخ شدہ لاشوں کا سلسلہ بند اور فوجی آپریشن فوری بند کیا جائے۔ شاہ زین بگٹی کے نکات میں کہا گیا ہے کہ 13 ہزار لاپتا افراد کو بازیاب اور بختیار ڈومکی کی اہلیہ اور بیٹی کے قاتلوں کو گرفتار کیا جائے۔ نکات میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ اکبر بگٹی کے قاتل جنرل (ر) پرویز مشرف کو گرفتار کرکے بلوچستان لایا جائے۔ دوسری جانب مولانا راغب نعیمی نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ بلوچستان کے حالات بہتر بنانے کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں۔

مزید خبریں :