16 اگست ، 2023
لاہور: گھریلو تشدد کا شکاربچی رضوانہ اور ایمن کو غیر ملکی افراد کی جانب سے امداد مل گئی۔
نگران وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر جاوید اکرم کی جانب سے بتایا گیا کہ جیو نیوز پر خبر نشر ہونے کے بعد غیر ملکی مخیرپاکستانیوں نے گھریلو تشدد کا شکار بچیوں رضوانہ اور ایمن کے لیے امداد بھیجی ہے۔
ڈاکٹر جاوید اکرم کے مطابق غیر ملکی مخیر حضرات نے دونوں بچیوں کی کفالت کا ذمہ بھی اٹھا لیا ہے۔
ڈاکٹرجاوید اکرم کے مطابق غیر ملکی مخیر حضرات نے پنجاب حکومت کو امدادی رقوم کے چیک بھجوائے جس کے بعد غیر ملکی امداد کے چیک دونوں بچیوں کے والدین کے حوالےکردیے گئے ہیں۔