Time 16 اگست ، 2023
پاکستان

پشاور: مچنی گیٹ تھانے میں ملزم کی ہلاکت پر ایس ایچ او معطل، مقدمہ بھی درج

ایس ایچ او کے خلاف ایف آئی ار متوفی کے بیٹے کی مدعیت میں درج کی گئی ہے: سی سی پی او پشاور۔ فوٹو فائل
 ایس ایچ او کے خلاف ایف آئی ار متوفی کے بیٹے کی مدعیت میں درج کی گئی ہے: سی سی پی او پشاور۔ فوٹو فائل

پشاور کے تھانا مچنی میں زیرحراست ملزم کی مبینہ ہلاکت پر متعلقہ تھانے کے ایس ایچ او کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے محکمانہ کاروائی شروع کی گئی۔

سی سی پی پشاور اشفاق انور کے مطابق تھانا مچنی گیٹ پولیس اسٹیشن میں مبینہ زیر حراست ملزم کی ہلاکت پر متعلقہ ایس ایچ او کو معطل کرکے انکے خلاف ایف آئی ار درج کی گئی ہے۔

سی سی پی او نے بتایا کہ ایس ایچ او کے خلاف ایف آئی ار  متوفی کے بیٹے کی مدعیت میں درج کی گئی ہے، واقعہ سے متعلق تحقیقات کے احکامات جاری کردیے گئے ہیں جبکہ مزید کاروائی متوفی کے پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد کی جائے گی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز تھانا مچنی گیٹ کی حوالات میں ملزم کی مبینہ ہلاکت کا واقعہ پیش آیا تھا، جاں بحق ہونے والے شخص کے رشتہ داروں نے واقعے کے خلاف جی ٹی روڈ پر احتجاجی مظاہرہ بھی کیا تھا۔

مزید خبریں :