Time 16 اگست ، 2023
کاروبار

مالی سال 2023 میں بیرونی سرمایہ کاری میں77 فیصدکمی ہوئی

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق مالی سال 2023 میں 42 کروڑ 71 لاکھ ڈالر کی بیرونی سرمایہ کاری ہوئی جو کہ 2022 کے مقابلے میں77 فیصد کم ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق مالی سال 2023 میں نجی شعبے میں بیرونی سرمایہ کاری7 فیصدکم ہوکر 1 ارب 43 کروڑ  ڈالر  رہی، نجی شعبے میں براہ راست سرمایہ کاری 25 فیصد کم ہوکر 1 ارب 45 کروڑ 58 لاکھ ڈالر رہی۔

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہےکہ نجی شعبے سے 1.82 کروڑ  ڈالر کی پورٹ فولیو سرمایہ کاری نکالی گئی جب کہ  ملکی سرکاری شعبے سے مالی سال2023 میں 1 ارب 1 کروڑ  ڈالر نکالےگئے۔

مزید خبریں :