پاکستان
05 جنوری ، 2013

حیسکوکی جانب سے لوڈ شیڈنگ میں اضافہ کر دیا گیا

حیدر آباد…حیسکوکی جانب سے حیدرآباد میں اچانک لوڈ شیڈنگ میں اضافہ کر دیا گیا شہری علاقوں میں آٹھ سے دس جبکہ دیہی علاقوں میں بارہ گھنٹہ کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔ حیسکو کی جانب سے حیدرآباد کے شہریوں کے لئے بجلی کی لوڈ شیڈنگ میں اچانک اضافہ کر دیا گیا۔شہری علاقوں میں آٹھ سے دس جبکہ دیہی علاقوں میں بارہ گھنٹہ لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔حیران کن بات یہ ہے کہ بازاروں میں ائیرکنڈیشن کا استعمال نہ ہونیاور جمعہ کے روز بازار بند ہونے کے باوجود بھی لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری رکھا جارہا ہے۔لوڈ شیڈنگ کے باعث شہریوں کو سرد موسم میں بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑھ رہا ہے جبکہ دوکاندار طبقہ بھی لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے سخت پریشان ہے۔

مزید خبریں :