پاکستان
05 جنوری ، 2013

16 مارچ کے بعد عبوری حکومت قائم ہوجانی چاہیے، آفتاب شیر پاوٴ

 16 مارچ کے بعد عبوری حکومت قائم ہوجانی چاہیے، آفتاب شیر پاوٴ

پشاور…قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب احمد خان شیرپاوٴ نے الزام لگایا ہے کہ وفاقی حکومت انتخابات سے قبل ترقیاتی اسکیموں کے اعلانات کے ذریعے دھاندلی کی مرتکب ہورہی ہے۔ پشاور میں میڈیا کے نمائندوں سے گفت گو کرتے ہوئے آفتاب شیرپاوٴ نے کہا کہ حکومت ان اسکیموں کے ذریعے ووٹرز کی حمایت حاصل کرنا چاہتی ہے۔چیف الیکشن کمشنر کو وفاقی حکومت کے اس اقدام کا نوٹس لینا چاہئے۔ آفتاب شیرپاوٴ کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کا صوابدیدی فنڈ بھی 37 ارب روپے سے بڑھا کر 42 ارب روپے کر دیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ 16 مارچ کے بعد عبوری حکومت قائم ہونی چاہیے۔ آفتاب شیر پاوٴ نے کہا کہ پی ایف بیس پشاور پر حملہ، بشیر بلور، لیوی اہلکاروں، این جی او کی خواتین اور پولیو اہلکاروں کا قتل امن و امان قائم کرنے میں حکومت کی ناکامی ہے۔

مزید خبریں :