Time 17 اگست ، 2023
پاکستان

چوہدری شجاعت کا نگران وزیراعظم کو سب کو ساتھ لے کر چلنے کا مشورہ

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے پاکستان مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین سے ٹیلی فونک رابطہ کرکے ان کی خیریت دریافت کی۔

اس موقع پر نگران وزیراعظم نے چوہدری شجاعت حسین کی قومی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی سفر کی ابتدا آپ کے ساتھ کی، اب بھی آپ سے سرپرستی چاہتا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے حقوق کیلئے آپ نے ہمیشہ آواز بلند کی، قومی، عوامی مسائل کے حل اور ملکی ترقی کیلئے آپ کی رہنمائی کا طالب ہوں۔

اس موقع پر چوہدری شجاعت حسین نے انوارالحق کاکڑ کو نگران وزیراعظم بننے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ عوام مہنگائی کے ہاتھوں پریشان ہیں، تدارک کے فوری اقدامات اٹھائیں، امید ہے آپ کے دور میں معاشی بہتری آئے گی۔

چوہدری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ ملکی مسائل کیلئے تمام سیاسی قوتوں کو ساتھ لے کر چلیں۔

مزید خبریں :