23 فروری ، 2012
کراچی … کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز گیس لوڈ مینجمنٹ کے تحت ہفتے کی صبح 9 بجے سے 24 گھنٹوں کیلئے بند کردیئے جائیں گے۔ سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے ہفتہ وار بند ش کے تحت ہفتے کی صبح 9 بجے سے اتوار کی صبح 9 بجے تک کیلئے سی این جی اسٹیشنز 24 گھنٹوں کیلئے بند رہیں گے۔ گیس لوڈ مینجمنٹ پروگرام کے تحت گذشتہ ہفتے بھی سی این جی اسٹیشنز 10 گھنٹے کیلئے بند کئے گئے تھے۔ دوسری جانب لوگوں کا کہنا ہے کہ سی این جی کی بندش سے انہیں شام کے اوقات میں پبلک ٹرانسپورٹ میں کمی سے مشکلات رہتی ہیں اور رکشہ و ٹیکسی ڈرائیور منہ مانگے کرائے طلب کرتے ہیں۔