کاروبار
23 فروری ، 2012

کراچی: سونے کی فی تولہ قیمت 60 ہزار روپے سے تجاوز کرگئی

کراچی: سونے کی فی تولہ قیمت 60 ہزار روپے سے تجاوز کرگئی

کراچی … عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کے بعد مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 60 ہزار روپے کی سطح سے تجاوز کرگئی۔ آل سندھ صرافہ ایسوسی ایشن کے صدر حاجی ہارون رشید چاند نے جیو نیوز کو بتایا کہ عالمی مارکیٹس میں سونے کی فی اونس قیمت 1777 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی جس کی وجہ سے مقامی صرافہ مارکیٹس میں سونے کی فی تولہ قیمت 650 روپے اضافے کے ساتھ 60 ہزار 200 روپے اور دس گرام کی قیمت 550 روپے اضافے کے ساتھ 51 ہزار 600 روپے ہوگئی۔ حاجی ہارون رشید چاند کے مطابق عالمی سطح پر سونے کی خریداری دوبارہ بڑھ رہی ہے اور چین ایک دفعہ پھر خریداری کررہا ہے۔

مزید خبریں :