06 جنوری ، 2013
لاہور … سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے لاہور میں گورنرپنجاب مخدوم احمد محمود سے ملاقات کی، جس میں ملکی سیاسی صورتحال سمیت جنوبی پنجاب کے معاملات پر بات چیت کی گئی۔ سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی اور گورنر احمد محمود کے درمیان یہ ملاقات گورنر ہاوٴس میں ہوئی، دونوں رہنماوٴں نے ملکی سیاست اور قومی انتخابات کے حوالے سے صورتحال پر تبادلہ خیال کیا، جنوبی پنجاب کے معاملات پربھی بات چیت کی گئی ۔